ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Trouve ta mosquée» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سرسل شہر كی انتظامیہ نے اسلامی مركز اور دو منزلہ مسجد كی تعمير كا لائسنس صادر كر ديا ہے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق اس مسجد میں ۱۷۰۰ مرد نمازيوں اور ۷۴۰ خواتين كی گنجائش ہو گی اور اس مركز كی پاركينگ میں ۲۲۴ گاڑيوں كو پارك كيا جا سكے گا ۔
مركز اسلامی سرسل بھی مسجد كے دوسرے طبقے پر تعمير كيا جائے گا كہ جس میں لائبريری ، كانفرنس ہال ، سمعی اور بصری شعبہ جات اور قرآن كريم كی تعليم كی غرض سے كلاس رومز تعمير كیے جائیں گے ۔
810161