آسٹريليا ؛ امير المومنين علی (ع) كے جشن ميلاد كا انعقاد

IQNA

آسٹريليا ؛ امير المومنين علی (ع) كے جشن ميلاد كا انعقاد

0:11 - June 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2140199
بين الاقوامی گروپ : امام علی (ع) كا جشن ميلاد ۱۵ جون بروز بدھ كو آسٹريليا كے شہر ملبورن میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ صوت العراق سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام اھل بيت (ع) كے چاہنے والوں كی بڑی تعداد میں شركت كے ساتھ منعقد ہو گا ۔
ملبورن شہر كی مسلمان اقليتیں ، دينی علماء ، اسلامی علوم كے طلبہ اور اديبوں كے علاوہ آسٹريليا كی رياست ويكٹوريا كی مسلمان اقليتیں اس پروگرام میں شركت كریں گی ۔
اس پروگرام كا آغاز سيد حسن الخرسان تلاوت قرآن كريم سے كریں گے ، اس كے بعد جابر ابی محمد الناصری اس محفل كے اہداف اور شیڈول كا اعلان كریں گے ۔
اس پروگرام میں مختلف انجمنوں كی جانب سے قصيدے اور مدح و منقبت پڑھی جائے گی اور اس كے علاوہ شعرائے كرام امير المومنين (ع) كی شان میں اپنا تازہ كلام پيش كریں گے ۔
809987
نظرات بینندگان
captcha