قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآنی ثقافتی ادارے كے نائب مسئوول نے قرآنی محفلوں كی مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : آج مذہبی انجمنوں اور ماتمی سنگتوں كے پروگراموں میں قرآن كريم كا خلا انتہائی كربناك ہے حالانكہ چاہئیے تو یہ تھا كہ ذاكرين اور شعرا حضرات قرآن كريم كے ساتھ زيادہ مانوس ہوں اور اس اصلی ترين منبع و مآخذ پر خصوصی توجہ دیں ۔