ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islamic-events» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مختصر شارٹ كورس اس شہر كے ثقافتی اور تعليمی مركز (CECIV) میں منعقد ہوں گے اور خواہشمند حضرات اينٹرنیٹ كے ذريعے اپنے ناموں كا اندراج كروا سكتے ہیں ۔
ان كورسز میں ناظرہ قرآن كريم اور فن قرائت ، علم حديث ، اسلامی حقوق كے مقدمات ، اسلام میں وعظ و نصيحت ، يورپ كے مسلمانوں كے حقوق كے بارے گفتگو اور حلال مصنوعات كے موضوع پر ليكچرز دئیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۱۰ سے ۱۲ سال كے بچوں كے لیے مخصوص شارٹ كورس بھی ۱۸ جولائی سے ۲۹ جولائی تك اسی اسلامی مركز میں كروايا جائے گا ۔
811089