ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «الشرق» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس اديان كے مابين گفتگو كے مسئلے میں میڈيا كے كردار كا جائزہ لينے كی غرض سے منعقد كی جا رہی ہے ۔
قطر میں ہونے والی بين الاقوامی اديان كانفرنس میں چند اور سوالات از قبيل " كيا معاصر میڈيا اور ذرائع ابلاغ تہذيبوں ، ثقافتوں اور قوموں كے درميان ايك پل كا كردار ادا كر سكتا ہے ؟ كيا مشترك نیٹ ورك ايجاد كرنے سے اختلافات اور جنگ و جدال كو ختم كرنے كی ضمانت دی جا سكتی ہے ؟ وغيرہ "كا جواب تلاش كرنے كی كوشش كی جائے گی ۔
811152