انڈونيشيا ؛ حج ، عمرے اور سياحت كے موضوع پر بين الاقوامی نمائشگاہ جاری

IQNA

انڈونيشيا ؛ حج ، عمرے اور سياحت كے موضوع پر بين الاقوامی نمائشگاہ جاری

14:01 - June 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2141240
بين الاقوامی گروپ : حج ، عمرے اور سياحت كی ساتویں بين الاقوامی نمائشگاہ امسال ۲۰ جنوری سے ۲۲ جنوری تك انڈوينشيا كے دار الحكومت جكارتہ كے كانفرنس سينٹر میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aliaconvex»، سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش انڈونيشيا كی وزارت ثقافت و سياحت كے زير اہتمام اسلامی سياحت ، صنعت ، ہوٹلنگ اور حج و عمرے كے فروغ كی غرض سے منعقد ہو گی ۔
اس نمائشگاہ میں مشرق وسطیٰ ، سنٹرل ايشيا اور ازبكستان ، ہندوستان ، چين ، تھائی لينڈ ، ملائشيا اور سنگا پور كی مانند جنوب مشرقی ايشيا كے ممالك سے نمائندے شريك ہوں گے ۔
اس نمائشگاہ كے ساتھ ساتھ ايك سيمينار بھی اسی عنوان سے منعقد ہو گا كہ جس میں حج ، عمرے اور اسلامی سياحت كے ساتھ مربوط مسائل پر غور كيا جائے گا ۔
811131
نظرات بینندگان
captcha