نونہال اور نوجوان گروپ : علمی و ثقافتی ناشران كی جانب سے منعقدہ نونہالوں اور بچوں كے چوتھے سالانہ فيسٹيول سے خطاب كرتے ہوئے اسلامك گائیڈنس اور ثقافت كے وزير سيد محمد حسينی نے قرآن كريم كے قصوں كی خصوصيات شمار كرتے ہوئے كہا : قرآن كريم میں قصہ گوئی كی خصوصيات كی نظير نہیں ملتی كہ جن كی بدولت یہ مقدس كتاب قصہ نويسوں كے لیے ايك جامع ترين مرجع كی حيثيت اختيار كر چكی ہے ۔