قزاقستان ؛ مغرب میں اسلام فوبيا كے عنوان سے بين الاقوامی نشست

IQNA

17:59 - June 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2142184

قزاقستان ؛ مغرب میں اسلام فوبيا كے عنوان سے بين الاقوامی نشست

بين الاقوامی گروپ : او آئی سی كے زير اہتمام "مغرب میں اسلام فوبيا كا جائزہ" كے عنوان سے یہ نشست ۲۸ جون بروز منگل كو قزاقستان كے دار الحكومت آستانہ میں منعقد ہو گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے آذر بائيجان كی خبر رساں ايجنسی ترند كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قزاقستان كے صدر «نور سلطان نظر بايف» نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ كانفرنس اسلامی ممالك كے وزرائے خارجہ كی كانفرنس كے موقع پر آستانہ شہر میں منعقد ہو گی اور تين روز تك جاری رہے گی ۔
قزاقستان كے صدر «نور سلطان نظر بايف» نے مزيد كہا : اس نشست كا ہدف غرب كے ساتھ مل كر اسلام فوبيا كا مقابلہ كرنے كی عملی راہوں كو تلاش كرنا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ كے پروگراموں كی حمايت كرنا ہے۔
812670
نظرات بینندگان
captcha