ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی «IINA» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اجلاس میں پہلی مرتبہ ايك تعليمی وركشاپ منعقد كی جائے گی كہ جس كا ہدف اسلامی ممالك میں موجود چيمبرز آف كامرس كی صلاحيت اور اثرات كا ارتقا بتايا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تعليمی پروگرام تركی كے مختلف اداروں منجملہ يونين برائے چيمبرز آف كامرس (TOBB) اسلامی ترقياتی بينك (IDB)، اسلامك چيمبر آف كامرس (ICCI) ادارہ برائے اسلامی معيشت و تجارت (ITFC) كی جانب سے پيش كيا گيا ہے ۔
812754