ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے مشہور قاری شيخ ابو العينين شعيشع كل شام كو ۸۹ برس كی عمر میں انتقال كر گئے ۔
استاد ابو العينين شعيشع نے پہلی مرتبہ ۱۷ برس كی عمر میں مصر كے ریڈيو پر تلاوت كی تھی كہ جس كا سہرا وہ اپنے مرحوم استاد مشہور شاعر اور پيغمبر اسلام ( س) كی داستان كے مؤلف شيخ عقيق كے سر باندھتے تھے اور اس كے بعد سے استاد شعيشع كی تلاوتیں ہميشہ مصر اور ہمسایہ عرب ممالك كے ریڈيو سے نشر كی جا رہی ہیں۔
814158