ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اردن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ السبيل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مركز ايك مخير اور نيك انسان كی جانب سے ايك لاكھ اردنی دينار سے زيادہ عطیے كی بدولت تعمير ہوا ہے ۔
دار القرآن الكريم ابو موسیٰ كے سربراہ نے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : دار القرآن ابو موسی كے افتتاح سے اہليان رحاب بنی حسن انتہائی مسرور ہیں چونكہ اس منصوبے كی تكميل سے طلبہ كو قرآن كريم كی تعليم كے ساتھ ساتھ فقہ ، سنت نبوی (ص) ، اسلامی آداب و اخلاق سے آشنائی كا موقع ملے گا ۔
814123