استاد شعيشع كی تلاوت سے مستمع نور اور روحانيت كی فضا میں محو ہو جاتا تھا
بين الاقوامی گروپ : شيخ القراء ابو العينين شعيشع عصر حاضر میں مصر كے نماياں ترين قاری تھے كہ جن كی آواز اور انداز اپنی مثال آپ تھے اور ان كی تلاوت سننے والے خود كو نور اور روحانيت كی فضا میں محسوس كرتے تھے ۔
مصر كے استاد ، قاری ،بين الاقوامی مقابلوں كے منصف و جج ، جامعۃ الازھر كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن اور مصری قاريوں اور حفاظ كرام كی يونين كے ممبر فرج اللہ شاذلی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ابو العينين شعيشع نے نوجوانی كے زمانے سے قرائت كا آغاز كيا تھا جو كہ جوانی ، ادھیڑ عمر اور بڑھاپے تك جاری و ساری رہا ۔
814975