آيت اللہ العظمیٰ مظاہری نے اپنے اس خطاب كے دوران غار حراء میں بعثت سے قبل خدا كے مقرب فرشتوں كی آمد و رفت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : قرآن ايك تعليمی اور تربيتی كتاب ہے اور قرآن كريم نے اپنا منشور سورہ علق كی چند آيات كے ضمن میں تا قيام قيامت معين فرما ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان آيات كی بنا پر پيغمبر خاتم ( ص) بشريت كی تعليم و تربيت كے لیے ايك معلم كا درجہ ركھتے ہیں ۔ پيغمبر اكرم ( ص) كو اس لیے بھيجا گيا ہے تاكہ قرآن كريم كی تعليمات كے سائے میں انسانوں كی تربيت كر كے انہیں مقام آدميت تك پہنچائیں اور بندگان خدا كے نفوس كا تزكیہ كریں ۔
815389