ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلا پوليس كے ترجمان علاء الغانمی نے اس بارے بتايا : كربلا میں امن و امان كی صورتحال قابو میں ركھنے كی غرض سے سخت حفاظتی اقدامات ماہ رجب میں كیے گئے تھے جو تا حال جاری ہیں ۔
الغانمی نے وضاحت كی : اس اقدام كا ہدف رجب اور شعبان كے مہينوں میں كربلا كے زائرين كا استقبال كرنے كے ساتھ ساتھ ان كی حفاظت كو يقينی بنانا ہے ۔
الغانمی نے آخر میں ياد آوری كی : موجودہ حالات میں كربلا كے اندر امن و امان كی صورتحال انتہائی مناسب ہے ليكن ہم نے بحرانی حالات كی پيش گوئی كر دی ہے اور ہر قسم كے احتمالی حادثے سے نمٹنے كے لیے ہماری فورسز پوری طرح سے تيار ہیں ۔
815227