شعبان المعظم میں اعياد كی مناسبت سے كربلا میں سخت سيكيورٹی انتظامات

IQNA

شعبان المعظم میں اعياد كی مناسبت سے كربلا میں سخت سيكيورٹی انتظامات

23:41 - June 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2144814
بين الاقوامی گروپ : كربلا پوليس كے ترجمان علاء الغانمی نے كربلا میں مذہبی مقامات كے لیے سخت حفاظتی اقدامات كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلا پوليس كے ترجمان علاء الغانمی نے اس بارے بتايا : كربلا میں امن و امان كی صورتحال قابو میں ركھنے كی غرض سے سخت حفاظتی اقدامات ماہ رجب میں كیے گئے تھے جو تا حال جاری ہیں ۔
الغانمی نے وضاحت كی : اس اقدام كا ہدف رجب اور شعبان كے مہينوں میں كربلا كے زائرين كا استقبال كرنے كے ساتھ ساتھ ان كی حفاظت كو يقينی بنانا ہے ۔
الغانمی نے آخر میں ياد آوری كی : موجودہ حالات میں كربلا كے اندر امن و امان كی صورتحال انتہائی مناسب ہے ليكن ہم نے بحرانی حالات كی پيش گوئی كر دی ہے اور ہر قسم كے احتمالی حادثے سے نمٹنے كے لیے ہماری فورسز پوری طرح سے تيار ہیں ۔
815227
نظرات بینندگان
captcha