ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست ماڈلن كے اسلامی مركز اور«آلپ ـ ماريتيم» كے مسلمانوں كی يونين كے زير اہتمام «نيس»(Nice) شہر میں منعقد ہو رہی ہے ۔
یہ نشست نماز مغرب كے بعد شہر كے مسلمانوں ، نماياں شخصيات اور علماء كی موجودگی میں شروع ہو جائے گی ۔
اسلام میں نوجوانوں كے كردار كی اہميت ، پيغمبر اكرم ( ص) كی جانب سے نوجوانوں كے مسائل پر توجہ ، نوجوانوں كے بارے احاديث مباركہ ( ص) اور اسلامی ممالك میں نوجوانوں كا مقام كی مانند موضوعات اس نشست میں حائز اہميت ہوں گے ۔
815403