پاكستان ؛ جماعت اسلامی نے قرآنی تعليمات كی پيروی كا مطالبہ كر ديا

IQNA

پاكستان ؛ جماعت اسلامی نے قرآنی تعليمات كی پيروی كا مطالبہ كر ديا

23:42 - June 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2145462
بين الاقوامی گروپ : كراچی كے سابق مئير ، خدمت فاؤنڈيشن كے سربراہ اور جماعت اسلامی پاكستان كے اہم رہنما نعمت اللہ خان نے كل ۲۶ جون بروز اتوار كو مسلمانوں سے قرآنی تعليمات كی پيروی كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «The Nation»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كراچی میں جماعت اسلامی كے دفتر میں خدمت مدارس كے طلبہ كے اعزاز میں منعقد كی گئی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے انہوں نے كہا : اسلامی امہ قرآنی تعليمات كی پيروی كر كے ساری دنيا كی رہنمائی كر سكتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : قرآن مسلمانوں كی زندگی كا رہنما ہے اور اسلامی امہ كی موجودہ صورتحال قرآنی تعليمات كی پيروی نہ كرنے كا نتيجہ ہے ۔
815989
نظرات بینندگان
captcha