فرانس ؛ عيسائيوں كے لیے اسلامی عقائد سے متعلق شارٹ كورس كا انعقاد

IQNA

فرانس ؛ عيسائيوں كے لیے اسلامی عقائد سے متعلق شارٹ كورس كا انعقاد

19:16 - June 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2146081
بين الاقوامی گروپ : كيتھوليك عيسائيوں كے لیے اسلامی عقائد كی تعليم پر مشتمل شارٹ كورس ۳ تا ۱۰ جولائی فرانس كے شہر «اورسه»(Orsay) میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «relations-catholiques-musulmans»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی دورہ انجمن روابط با اسلام كے زير اہتمام مسلمان اور عيسائی ماہرين كی موجودگی میں منعقد ہو گا ۔
تاريخ اور اسلامی متون كی بنياد پر اسلام كا تعارف ، اسلام جہان معاصر میں ، فرانس میں مقيم مسلمانوں كا يورپ كی ثقافت میں كردار منجملہ ان موضوعات میں سے ہیں كہ جن پر اس تعليمی كورس میں خاص توجہ دی جائے گی ۔
اسی طرح اس كورس میں شركت كرنے والے ماہرين عيسائيوں كے عقائد پر اعتماد كرتے ہوئے مسيحيت كے اسلام كے بارے نكتہ نظر كی وضاحت كریں گے ۔
816681
نظرات بینندگان
captcha