بين الاقوامی قرآنی مقابلوں سے حفظ و قرائت كے ميدان میں ايران كی بالا دستی آشكار ہوتی ہے

IQNA

لبنانی جج؛

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں سے حفظ و قرائت كے ميدان میں ايران كی بالا دستی آشكار ہوتی ہے

23:52 - July 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2148351
بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران سالانہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد كر كے مشرق وسطیٰ میں ايك انتہائی اہم ثقافتی تاريخ رقم كر رہا ہے اور یہ مقابلے كلام وحی كے شعبہ حفظ و قرائت میں ايران كے بلند و بالا مقام كو ثابت كرتے ہیں ۔
ايرانی محكمہ اوقاف كی جانب سے منعقد كیے جانے والے اٹھائيسویں بين الاقوامی حفظ و قرائت مقابلوں كی جيوری كے ركن حسين حمدان نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ تہران كے سربراہی كانفرنس ہال میں بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ساٹھ ممالك كے نمائندوں كی موجودگی میں ہونے والے سالانہ قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے اسلامی جمہوریہ ايران كے قرآن كريم كے ساتھ دائمی ارتباط كا پتہ چلتا ہے اور ثابت ہوتا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے كلام وحی كے ساتھ تعلق كو اپنے لیے مشعل راہ قرار ديا ہے ۔
818721
نظرات بینندگان
captcha