اسلامی تعاون كی تنظيم بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا اجرا كرے

IQNA

اسلامی تعاون كی تنظيم بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا اجرا كرے

0:02 - July 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2148996
بين الاقوامی گروپ : اسلامی ممالك كے تعاون سے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد وحدت كے تحقق كے لیے ايك انتہائی مؤثر قدم ثابت ہو گا اور اسلامی امہ كو اسلامی تعاون تنظيم سے توقع ہے كہ بين الاقوامی سطح پر قرآنی مقابلوں كا اجرا كرے ۔
ايران میں منعقد ہونے والے اٹھائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شامی الاصل منصف محمد احسان السيد حسن نے تہران میں اسلامی سربراہان مملكت كانفرنس ہال میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اسلامی تعاون تنظيم عالم اسلام میں ايك انتہائی حائز اہميت بين الاقوامی ادارہ ہے كہ جس كے لیے شايستہ ہے كہ عصر حاضر میں قرآن كے كردار كو عالمی سطح پر اجاگر كرنے كی كوشش كرے ۔
محمد احسان السيد نے اس امر پر تاكيد كی كہ اس تنظيم كی جانب سے قرآنی مقابلوں كے انعقاد میں سہل انگاری قابل قبول نہیں ہے ۔
819710
نظرات بینندگان
captcha