بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد ايران كی وحدت اسلامی پاليسی كا ثمرہ ہے

IQNA

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد ايران كی وحدت اسلامی پاليسی كا ثمرہ ہے

23:59 - July 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2149665
ين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی سطح پر قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد اور متعدد اسلامی ممالك كے قاريوں اور حفاظ كرام كو مدعو كرنا اسلامی جمہوریہ ايران كی جانب سے مختلف اسلامی مذاہب كے درميان وحدت و اتحاد قائم كرنے كی خصوصی كاوشوں كا ثمرہ ہے ۔
اٹھائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں فرانس كی نمائندگی كرنے والے علی البزال نے اسلامی ممالك سربراہ كانفرنس ہال میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : ان مقابلوں میں شيعہ اور سنی مسلمان ايك دوسرے كے شانہ بشانہ شركت كر كے اسلامی وحدت كا عملی ثبوت فراہم كرتے ہیں ۔
انہوں نے اس امر پر زور ديا : عصر حاضر میں اسلامی جمہوریہ ايران دنيا بھر میں مظلومين كا حامی ہے اور قرآن كريم پر اعتماد كے ساتھ ساتھ آيت اللہ خامنہ ای ( مد ظلہ العالی ) كے رہنما اصولوں پر عمل پيرا ہو كر اسی منزل كی جانب رواں دواں ہے كہ جس كی پيغمبر اكرم ( ص) نے نصيحت كی ہے ۔
820493
نظرات بینندگان
captcha