ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «conference-islam» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم اور اسلامی اصول سے متعلق یہ شارٹ كورس امسال ۱۵ جولائی سے بيلجئيم میں شروع ہو گا۔
اس تعليمی كورس میں پيغمبر اكرم ( ص) كی زندگی سے متعلق دروس كے ساتھ ساتھ نماز و روزے كے احكام ، قرآن كريم كے حفظ و قرائت كا بہترين اسلوب اور ايمان قوی كرنے كی مختلف روشیں سكھائی جائیں گی ۔
اسی طرح ۲۲ ستمبر تك جاری رہنے والے اس شارٹ كورس میں مذكورہ مضامين كے امتحانات بھی لیے جائیں گے تاكہ طلبہ كو خود آزمائی كا موقع فراہم كيا جا سكے ۔
822823