"نجف عالم اسلام كا ثقافتی مركز " كے منصوبے سے عراقی حكام كی غفلت

IQNA

22:15 - July 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2153525

"نجف عالم اسلام كا ثقافتی مركز " كے منصوبے سے عراقی حكام كی غفلت

بين الاقوامی گروپ : عراقی حكام موجودہ حالات میں سياسی اور امن و امان كے حوالے سے مشكلات كا شكار ہیں اور یہی وجوہات ہیں كہ حكام اس عظيم ثقافتی منصوبے كو ضروری وقت نہیں دے رہے ۔

قم میں آيت اللہ العظمی سيستانی كے دفتر كے ساتھ منسلك عقائدی اور تحقيقاتی مركز كے مدير حجت الاسلام و المسلمين محمد الحسون نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : نجف میں متعدد قديم اور تاريخی مقامات موجود ہیں كہ جن میں امام علی ( ع) كا روضہ مباركہ سرفہرست ہے اور یہ اس روضے كی بركت ہے كہ نجف میں دينی ثقافت اپنے عروج پر ہے ۔
الحسون نے مزيد كہا : فی الحال عراقی مسئولين سياسی اور امن و امان كے مسائل حل كرنے میں مصروف ہیں چونكہ امن و امان كی خراب صورتحال كو كنٹرول كرنا سب سے زيادہ ضروری ہے ۔
824386
نظرات بینندگان
captcha