بين الاقوامی گروپ : عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل نے عراقی علما كے ساتھ ملاقات كے دوران اس بات پر زور ديا : تقريب كا معنی ايك مذہب كو دوسرے مذہب میں ضم كر دينا اور اپنے نظريات اور عقائد سے دستبردار ہونا نہیں ہے بلكہ اس كا معنی تمام مذاہب كے مشتركات كی جستجو ہے تاكہ ان سے استفادہ كرتے ہوئے ايك دوسرے سے نزديك ہوا جائے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ محمد علی تسخيری نے ۱۲ جولائی بروز منگل كو عراق كے صوبہ كردستان میں مجتہدين ، علماء ، خطبا ، حوزہ علمیہ كے مدرسين اور نجف اشرف و صوبہ كردستان كے آئمہ جمعہ پر مشتمل وفد كے ساتھ ملاقات كے دوران اپنے خطاب میں نجف اشرف كی تاريخ ، اسلامی میڈيا اور اس كے تقاضے اور عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كی سرگرميوں پر روشنی ڈالی ۔
824754