اتريش ؛ اسلامی مركز میں آج "نيمہ شعبان "كا جشن منعقد ہو گا

IQNA

اتريش ؛ اسلامی مركز میں آج "نيمہ شعبان "كا جشن منعقد ہو گا

23:58 - July 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2155350
بين الاقوامی گروپ : حضرت ولی عصر ( عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن ميلاد آج ۱۶ جولائی بروز ہفتہ كو اتريش كے دار الحكومت وين كے امام علی ( ع) اسلامی مركز میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امام علی ( ع) اسلامی مركز وين كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام آج رات آٹھ بجے شروع ہو گا اور ۱۰ بجے تك جاری رہے گا ۔
اھل بيت ( ع) كے عقيدت مند اور حبدار اسلامی مركز امام علی ( ع) كی اس تقريب میں شركت كریں گے كہ جس میں متنوع پروگراموں كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
اسلامی مركز امام علی ( ع) وين نے اس تقريب میں شركت كے لیے دعوت نامے بھی جاری كیے ہیں ۔
826350
نظرات بینندگان
captcha