مالی ؛ علوم اھل بيت (ع) كے ساتھ آشنائی سے متعلق دوسرے كورس كا انعقاد

IQNA

مالی ؛ علوم اھل بيت (ع) كے ساتھ آشنائی سے متعلق دوسرے كورس كا انعقاد

10:00 - July 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2156767
بين الاقوامی گروپ : علوم اھل بيت ( ع) كے ساتھ آشنائی سے متعلق دوسرا مختصر شارٹ كورس جمہوریہ مالی كی مركزی تنظيم جمعيت اہل بيت ( ع) كے زير اہتمام ۲۱ جولائی سے "سيكاسو" شہر میں شروع ہو رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق یہ كورس "سيكاسو" شہر كے عرب اور فرانسيسی معلمين كی موجودگی میں منعقد ہو گا اور ۲۴ جولائی تك جاری رہے گا ۔
ايران كے ثقافتی مركز كے نمائندے اور علاقے كے شيعہ عالم دين حجت الاسلام و المسلمين ابراھيم سماكی نے اس بارے بتايا : اس شارٹ كورس سے ملتا جلتا كورس كہ جو ماہ رمضان میں منعقد كيا جائے گا ؛ آہستہ آہستہ جمہوریہ مالی كے تمام علاقوں میں شروع كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ شارٹ كورس جمہوریہ مالی میں ايرانی ثقافتی مركز كے زير اہتمام منعقد كيا جا رہا ہے ۔
827668
نظرات بینندگان
captcha