ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Apic» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۴ جولائی سے شروع ہونے والا یہ تعليمی شارٹ كورس ۲۹ جولائی تك جاری رہے گا اور اس میں طلبہ كو عالمی صلح برقرار كرنے كے لیے انتہائی اہم اور سرنوشت ساز معلومات فراہم كی جائیں گی ۔
اس كورس كے منتظمين كی كوشش ہے كہ دنيا بھر میں امن و امان قائم كرنے كے حوالے سے اديان كے كردار كو طلبہ كے سامنے پيش كریں تاكہ وہ مستقبل میں اديان كے درميان گفتگو كی مہم تيز كرنے كے حوالے سے مؤثر كردار ادا كر سكیں ۔
827618