برطانیہ ؛ "انتظار فرج "كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

برطانیہ ؛ "انتظار فرج "كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

15:56 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157480
بين الاقوامی گروپ : انتظار فرج كی مناسبت سے یہ سيمينار بروز اتوار ۲۴ جولائی كو برطانیہ كے اسلامی مركز میں حضرت قائم (عج) كے ميلاد كی مناسبت سے منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار مقامی وقت كے مطابق شام ۷ بجے شروع ہو گا اور اس میں مسلمان مفكرين امام عصر ( عج) كی غيبت كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے ۔
اس سيمينار میں زمانہ غيبت میں امام زمان ( عج ) كا اپنے پيروكاروں كے ساتھ ارتباط ، امام زمان (عج ) كی زمانہ غيبت میں فعاليتیں ، غيبت سے متعلق غلط اور منحرفانہ افكار اور امام زمانہ ( عج ) كے ساتھ توسل جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
828594
نظرات بینندگان
captcha