عراق كے مقدس شہروں كی فضا قرآن كے ساتھ انس كی محافل سے معطر ہوں گی
بين الاقوامی گروپ : " نجف؛ ۲۰۱۲ء میں عالم اسلام كا مركز " كے سلسلے میں عراق كے مقدس شہروں كو مزيد قرآنی ماحول فراہم كرنے كی غرض سے اس مقدس ملك كے آستانوں میں بين الاقوامی قاريوں كی شركت كے ساتھ قرآنی محافل آج ۲۰ جولائی سے شروع ہو جائیں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «نون»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ " نجف ؛ ۲۰۱۲ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز " كے منصوبے كو عملی كرنے والی كمیٹی كے سربراہ نے اس خبر كے ضمن میں كہا : اس عظيم منصوبے پر عمل درآمد كے سلسلے میں ہماری كمیٹی قرآن كے ساتھ انس كے عنوان سے خصوصی محافل نجف اشرف ، كوفہ ، كربلائے معلیٰ اور كاظمين میں منعقد كر رہی ہے ۔
828385