او آئی سی نے غزہ كے كاروان آزادی میں فرانسيسی كشتی كو روكنے كی مذمت كر دی

IQNA

او آئی سی نے غزہ كے كاروان آزادی میں فرانسيسی كشتی كو روكنے كی مذمت كر دی

15:54 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157483
بين الاقوامی گروپ : او آئی سی نے فرانسيسی كشتی " كرامت " كو صیہونی فورسز كی جانب سے روكنے كی مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل ۱۹ جولائی كو او آئی سی نے ايك بيان جاری كر كے صیہونی فورسز كی جانب سے فرانسيسی كشتی كو روك كر اس پر قبضہ كر لينے كی شديد مذمت كی ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : یہ مجرمانہ فعل اس بات كی نشاندہی كرتا ہے كہ صیہونی حكام كو كسی بھی بين الاقوامی قانون كی پروا نہیں ہے اور انہوں نے غزہ كا غير قانونی محاصرہ كر كے لاكھوں بے گناہ لوگوں كو ضروريات زندگی سے محروم كيا ہوا ہے ۔
828497
نظرات بینندگان
captcha