دبئی ؛ ماہ رمضان كی ثقافت اور آداب سے متعلق تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

15:52 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157484

دبئی ؛ ماہ رمضان كی ثقافت اور آداب سے متعلق تعليمی وركشاپ كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ماہ رمضان كی ثقافت اور آداب كی تعليم سے متعلق یہ وركشاپ اسلامی ثقافت كی تعليم اور ماہ مبارك رمضان كے ساتھ مربوط آداب سكھانے كی غرض سے ۳۰ جولائی بروز ہفتہ كو منعقد ہو گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Zawya» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ وركشاپ اسلامك انسٹی ٹيوٹ «ايتن» (Eton) كے زير اہتمام ثقافتی مركز شيخ محمد میں منعقد ہو گی ۔
یہ تعليمی وركشاپ مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰ بجے سے ۴ بجے تك جاری رہے گی اور اس میں شركا ماہ مبارك رمضان كا مفہوم ، فلسفہ اور اعمال سے آشنا ہوں گے ۔
828779
نظرات بینندگان
captcha