ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Sanramon.patch» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سان رامون شہر میں اسلامی مركز نمازيوں كے لیے كافی جگہ نہ ہونے كے باعث نمازيوں كی گنجائش ۳۲۵ افراد سے بڑھا كر ۵۴۱ كرنے كے لیے اقدام كرے گا ۔
اس اسلامی مركز كی تعمير نو كا كام امسال بہار سے شروع ہو چكا ہے جبكہ كچھ عرصہ قبل اس مركز كو ايك ادارتی عمارت اور كلاس روم كے علاوہ پاركينگ تعمير كرنے كی بھی اجازت دے دی گئی تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اسلامك مركز میں نماز جمعہ كا بھی اہتمام ہوتا ہے اور جمعے كے روز نمازيوں كے لیے كافی جگہ نہ ہونے كے باعث مشكل صورتحال پيدا ہو جاتی ہے ۔
828726