ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے نيويارك سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «Queens Courier» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس آن لائن ميوزيم میں ناصر داود خليلی كے اسلامی ہنری آثار اپ لوڈ كیے جائیں گے ۔
عالم اسلام كے ہنری آثار سے متعلق قائم ميوزيم كا ہدف اسلام اور مسلمانوں كی بہتر شناخت كے حوالے سے امداد فراہم كرنا ہے ۔
ناصر داود خليلی ايرانی الاصل برطانیہ كے شہری ہیں اور «كوئينز» كالج كے فارغ التحصيل ہیں كہ جنہیں خوبصورت ہنری آثار تخليق كرنے كی بدولت خاصی شہرت ملی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان كے ہنری آثار بيس ہزار سے زيادہ ہیں ۔
828704