ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " نون "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آستان مقدس امام حسين (ع) كے شعبہ انٹرنیٹ كے مسئول نے اس خبر كے ضمن میں كہا : اس مركز نے اليكٹرونك ایڈريس «opinion@imamhussain.org» لانچ كر كے زائرين كو اپنی تجاويز اور شكايات جلد از جلد مسئولين تك پہنچانے كا موقع فراہم كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس كے علاوہ انٹرنیٹ تك دسترس نہ ركھنے والوں كے لیے موبائل نمبر «07700344443» پر اپنا پيغام ارسال كرنے كا بھی امكان ہے۔
احمد علی عبادی نے مزيد كہا : یہ سہوليات پيش كرنے كا ہدف زائرين امام حسين ( ع) كی تجاويز اور آراء سے استفادہ كر كے ان كے لیے بہتر سہولتیں فراہم كرنا ہے ۔
828659