دار القرآن امام علی ابن ابی طالب ( ع) كے مقابلوں كی افتتاحی تقريب كا انعقاد

IQNA

9:14 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157672
۱۵۰۰ خاتون قراء اور حافظات كی موجودگی میں؛

دار القرآن امام علی ابن ابی طالب ( ع) كے مقابلوں كی افتتاحی تقريب كا انعقاد

قرآنی فعاليتوں كا گروپ : صوبہ تہران كی خواتين كے درميان پانچویں قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب ۲۰ جولائی كو دار القرآن امام علی ابن ابی طالب ( ع) كے زير اہتمام ۱۵۰۰ خاتون قاريوں اور حافظات كی موجودگی میں منعقد ہو ئی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق خواتين كے درميان حفظ و ترتيل قرآنی مقابلوں كا افتتاح ۲۰ جولائی كو دار القرآن امام علی ابنی ابی طالب ( ع) كے زير اہتمام ايك تقريب میں كيا گيا ۔
اس تقريب كا باقاعدہ آغاز اسلامی جمہوریہ ايران كے قومی ترانے اور بين الاقوامی ايرانی قاری جناب سعيد طوسی كی تلاوت سے ہوا ۔
قابل ذكر ہے كہ افتتاحی پروگرام میں مقابلوں میں حصہ لينے والی ۱۵۰۰ خواتين كے علاوہ قرآنی امور میں سر گرم متعدد شخصيات نے شركت كی ۔
828552
نظرات بینندگان
captcha