ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ مركزی كی رپورٹ كے مطابق انتيسویں قرآن و نہج البلاغہ مقابلے حفظ ، قرائت ، مفاہيم ، تفسير اور نہج البلاغہ كے علیٰحدہ علیٰحدہ شعبوں میں منعقد ہوں گے ۔
اس رپورٹ میں كہا گيا ہے كہ انتيسویں قرآن و نہج البلاغہ مقابلوں میں پورے ملك سے ۱۱۰۰ طالبات حصہ لیں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ انتيسویں قومی قرآن و نہج البلاغہ مقابلے پورے ملك میں ۲۳ جولائی سے ۲۸ جولائی تك منعقد ہوں گے ۔
ياد رہے كہ صوبہ اراك ان مقابلوں كے لیے ميزبانی كے فرائض ادا كرے گا ۔
828992