ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ Bernama» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائشيا كے وزير اعظم محی الدين ياسين نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا : مسلمانوں كے لیے ضروری ہے كہ وہ قرآن كريم كی آيات كو مشعل راہ بناتے ہوئے اپنے درميان بھائی چارے كو فروغ دیں ۔
ياسين نے مزيد كہا : آج اسلامی امہ كو درپيش سب سے بڑا چيلنج یہی ہے كہ عصر حاضر میں كس طرح سے اسلامی امہ كی وحدت كو عملی كرنے كے لیے قرآن كريم سے مدد لی جا سكتی ہے ۔
829398