ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «gnet» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كی رؤيت ہلال كمیٹی كے اعلان كے مطابق يكم اگست ۲۰۱۱ء كو دوسرے اسلامی ممالك كی مانند تيونس میں بھی يكم رمضان المبارك ہو گا .
انہوں نے مزيد كہا : ہماری انجمن كی جانب سے انجام دی جانے والی تحقيقات كی روشنی میں ہم اس نتيجے پر پہنچے ہیں كہ تيونس میں صرف ۳۱ جولائی بروز اتوار كو ہی چاند ديكھنا ممكن ہے ؛ شام ، عمان ، مصر میں بھی تيونس سے ملتی جلتی صورتحال ہے اور اسی وجہ سے ان ممالك كے مسلمان بھی يكم اگست سے روزہ ركھیں گے ۔
830995