انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم كے اردو ترجمے كی رونمائی

IQNA

انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم كے اردو ترجمے كی رونمائی

20:43 - July 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2159838
بين الاقوامی گروپ : برصغير پاك و ہند كے دو علما كی جانب سے قرآن كريم كے اردو تراجم كی انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں رونمائی كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے پريس اراكين كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردو زبان میں قرآن كريم كا ترجمہ كہ جو برصغير كے دو علماء «سيد ابوالاعلی مودودی» اور «شيخ محسن علی نجفی» كی كاوش ہے ؛ ايك ہی جلد میں شايع كر كے نمائش میں پيش كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ نمائش كے دوران چار خصوصی نشستیں ترجمہ قرآن كريم اور ديگر موضوعات پر منعقد ہوں گی ۔
ياد رہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش امسال ۲۸ جولائی سے ۲۶ اگست تك مصلائے امام خمينی (رہ) تہران میں منعقد ہو گی ۔
831307
نظرات بینندگان
captcha