ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعہ الازھر كے مفتی احمد الطيب نے كل ۲۶ جولائی بروز منگل كو شيعہ اور اہل سنت پر مشتمل لبنانی وفد كے ساتھ ملاقات كرتےہوئے شيعہ سنی وحدت اور اتحاد كی اپيل كی ہے ۔
انہوں نے اميد ظاہر كی : انشاء اللہ مختلف اسلامی مذاہب كے پيروكار باہمی مفاہمت ، تعاون اور وسعت قلبی كا مظاہرہ كرتے ہوئے اسلام اور مسلمين كی كاميابی كا سامان فراہم كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ لبنانی وفد شيخ «حسان محمود عبدالله» كی قيادت میں مصر كے دورے پر ہے ۔
832005