ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «tunisiesoir» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كے امور دينی كے وزير المعروسی الميزوری نے اعلان كيا كہ آئندہ تيونس میں مساجد كے خطبا اور آئمہ جماعت كا انتخاب حكومتی قوانين كی روشنی میں كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : مساجد شہريوں كو جمع كرنے كے ساتھ ساتھ تبليغ اور اسلامی اقدار كو عام كرنے كے مقامات ہیں اور ان مقامات سے غير دينی اہداف كے لیے استفادہ كرنا مسلمانوں كے درميان فتنہ و فساد كا نماياں مصداق ہے ۔
انہوں نے آخر میں كہا : دينی تقارير كی چھان بين ايك ضروری امر ہے اور تيونس كی وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے باقاعدہ تدوين شدہ پروگرام ترتيب دے دئیے ہیں ۔
831773