شيعہ سنی بھائی بھائی ؛ " نجف ؛ عالم اسلام كا ثقافتی مركز " كا پيغام

IQNA

عراق كے سرگرم اہل قرآن ؛

شيعہ سنی بھائی بھائی ؛ " نجف ؛ عالم اسلام كا ثقافتی مركز " كا پيغام

20:25 - July 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2161141
بين الاقوامی گروپ : ۲۰۱۲ ء میں " نجف عالم اسلام كا ثقافی مركز " نامی منصوبے كے منتظمين كا خيال ہے كہ اس منصوبے كو كامياب كرنے كے لیے تمام اسلامی مذاہب كی جانب سے مختلف پروگرام اور سرگرمياں منعقد كر كے عالمی سطح پر شيعہ سنی بھائی چارے كا عملی مظاہرہ كيا جا سكتا ہے ۔
جنوبی عراقی صوبے ناصریہ میں واقع دار القرآن الكريم انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ رعد عدنان الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : دنيا بھر كے شيعہ اور خاص طور پر نجف میں مقيم شيعہ ہميشہ اہل سنت كے ساتھ بھائی چارے ، دوستی اور اخلاص كا مظاہرہ كرتے ہیں اور اب بھی نجف شہر میں شيعہ سنی شہريوں كے علاوہ مسيحی ، صائبی، دروزی ۔۔۔۔ ہم وطن رہتے ہیں كہ جو اپنے مسلمان بھائيوں كے ساتھ دوستی ، بھائی چارے اور صميميت كا احساس كرتے ہوئے امن و امان كے ساتھ اس شہر میں زندگی بسر كر رہے ہیں ۔
832397
نظرات بینندگان
captcha