تہران ؛ بين الاقوامی قرآنی نمائش میں معروف قرا سے مشاورت كا اہتمام

IQNA

تہران ؛ بين الاقوامی قرآنی نمائش میں معروف قرا سے مشاورت كا اہتمام

18:48 - August 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2164191
بين الاقوامی گروپ : قرآن كی اعلیٰ شورٰی نے بين الاقوامی قرآنی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ممتاز قراء سے مشورہ حاصل كرنے كا اہتمام كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے نمائش سے خبر ديتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كی اعلیٰ شوریٰ نے اپنے اسٹال میں قرآن خوان حضرات كے لیے قرآنی اساتذہ اور معروف بين الاقوامی قاريوں كی خدمات حاصل كر كے مفت مشورےكی سہولت پيش كی ہے ۔
شورٰی عالی قرآن كے اسٹال میں آيات كی اجمالی وضاحت ، كلمات قرآن كے ساتھ مربوط نكات ، وقف ، وصل و ابتدا ، شيخ مصطفی اسماعيل كا زندگی نامہ ۔۔۔۔ پر مشتمل ايك كتاب بھی پيش كی گئی ہے كہ جس كے مؤلف كمال نجمی ہیں اور ترجمہ و تحقيق سعد ملا حسينی كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش اٹھائيس جولائی سے چار اگست تك مصلائے امام خمينی (رہ) تہران میں جاری ہے ۔
834929
نظرات بینندگان
captcha