آيت اللہ قبلان نے مسلمانوں كو ماہ رمضان كی آمد پر مباركباد پيش كی ہے

IQNA

آيت اللہ قبلان نے مسلمانوں كو ماہ رمضان كی آمد پر مباركباد پيش كی ہے

0:03 - August 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2164312
بين الاقوامی گروپ : لبنانی شيعوں كی جماعت مجلس اعلائے اسلامی كے نائب صدر نے ايك پيغام میں ۱۴۳۲ ھجری قمری كے ماہ رمضان المبارك كی آمد پر مسلمانوں كو مباركباد پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ المستقبل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان میں شيعوں كی اعلیٰ جماعت "مجلس اعلائے اسلامی " نے اپنے بيروت میں واقع مركزی دفتر میں ماہ رمضان كے چاند كی رؤيت كے حوالے سے ايك اجلاس تشكيل ديا اور لبنان و بيرون لبنان میں علما كے ساتھ مسلسل ٹيليفونك رابطوں كے بعد يكم اگست ۲۰۱۱ كو پہلے روزے كا اعلان كر ديا ۔
آيت اللہ قبلان نے مسلمانوں كو ماہ رمضان كے حوالے سے مباركباد ديتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مسلمانوں كی وحدت كی دعا كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ رمضان دنيا بھر كے مسلمانوں كے لیے خير و بركت كا مہينہ ثابت ہو گا ۔
835022
نظرات بینندگان
captcha