ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائٹ «brunei-online»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مفاہمتی ياد داشت پر دستخط بروز ہفتہ ۸ مرداد كو وزير اعظم آف برونائی كے دفتر سے منسلك ادارہ فتوٰی اور «Alif Technologies» نے مل كر كیے ۔
ادارہ فتوٰی كے مدير احمد بخاری نے اس تقريب میں كہا : ہمارا پروگرام ہے كہ اس اسلامك ڈيجیٹل لائبريری سسٹم تك رسائی انٹرنیٹ كے ذريعے عام كی جائے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سسٹم كو بطور كامل لانچ كرنے سے برونائی كی اسلامی لائبريری ترقی كے نئے دور كا آغاز كرے گی اور ادارہ فتوٰی كے دوام كا ہدف بھی پورا ہو گا يعنی اسلامی تعليمات كا ايك مركز قائم ہو جائے گا ۔
834855