ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «afriqueexpansion» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ترك وزير خارجہ احمد داوداوغلو نے كل ۲۶ جولائی بروز منگل كو ترك ذرائع ابلاغ كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے متعدد افريقی ممالك میں صورتحال كو سنگين قرار ديا اور اسلامی تعاون تنظيم سے مطالبہ كيا كہ فوری طور پر قحط زدہ انسانوں كی امداد كے لیے ہنگامی اجلاس طلب كرے ۔
انہوں نے مزيد كہا : میں نے جمعرات كو اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو سے ملاقات كی ہے كہ جس كے دوران میں نے تركی كی جانب سے افريقی ممالك كی امداد كی غرض سے ہنگامی اجلاس بلانے كی تجويز پيش كی ہے ۔
837757