ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «pageshalal» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی كتب كی نمائش كہ جو ماہ مبارك رمضان كی آمد پر بيلجئيم شہر میں واقع مسجد الموحدين میں شروع ہوئی ہے ؛ تيس اگست بروز منگل تك جاری رہے گی ۔
اس نمائش میں عربی اور فرانسيسی میں اسلامی اور قرآنی موضوعات پر كتابوں كے علاوہ مختلف زبانوں میں قرآن كريم كے تراجم اور متعدد غير مسلم رائٹرز كی اسلام كے بارے میں كتابیں پيش كی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ نمائش كے دوسرے حصے میں قرآن كريم كے متن و ترجمہ ، بيلجئيم اور فرانس میں مقيم مسلمان علما كی تقارير اور حفظ و قرائت كی تعليم پر مشتمل اسلامك سافٹ وئيرز اور سی ڈيز بھی ركھی گئی ہیں ۔
838001