ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش سے خبر دی ہے كہ اس سافٹ وئير میں ساكن اور متحرك تصاوير كی مدد سے قرآن كريم كی بعض آيات اور تشبیہات كا ترجمہ پيش كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سافٹ وئير میں رواں ترجمے كے ساتھ ترتيل ، تفسير اور موقع كی مناسبت سے بعض اشعار كے علاوہ قرآن كريم كا كامل متن سات انگلش اور فارسی ترجموں كے ہمراہ شامل كيا گيا ہے ۔
ياد رہے كہ مذكورہ سافٹ وئير میں معصومين (ع) كی تاريخ ، ان كی احاديث ، سيرت اور فضائل كی مناسبت سے مقالات بھی دستياب ہیں۔
837006