ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے كويت سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے كويت كی بين الاقوامی موبائل فون كمپنی زين كے زير اہتمام " وقف ؛ قرآنی نسلوں كے لیے " نامی انسٹی ٹيوٹ اور ثقافتی و سماجی ادارے "الرأیۃ " كے تعاون سے منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
زين موبائل فون كمپنی كے ترجمان نے اس بارے بتايا كہ یہ مقابلے علاقے میں اپنی نوعيت كے منفرد قرآنی مقابلے شمار ہوتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : قوت سماعت سے محروم افراد كے لیے منعقد كیے جانے والے یہ دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے گزشتہ سال كی نسبت وسيع تر پيمانے پر ہو رہے ہیں ۔
839229