ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے مصلائے امام خمينی ( رہ) سے رپورٹ دی ہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں ليلۃ القدر كے نام سے یہ پروگرام "سافٹ وئير گروپ نمبر ۷ " كے توسط سے بنايا گيا ہے اور اسے خصوصی رعايت كے ساتھ عوام الناس كے لیے پيش كيا گيا ہے ۔
اس سافٹ وئير میں عربی سے انگريزی لغات ، قرآن كريم كا فارسی ، فرانسيسی اور انگريزی زبانوں میں ترجمہ ، چھ معتبر شيعہ تفاسير ، تمام روئے زمين كے شرعی اوقات ، قرآن مجيد كی تين بُعدوں میں نمائش ، سورتوں اور ان كے شان نزول سے متعلق وسيع پيمانے پر توضيحات شامل كی گئی ہیں ۔
839209